جمعہ , 19 اپریل 2024

شدید تنقید اور دھمکیوں کے بعد ڈر کے مارے سعودی اخبار نے آیت اللہ سیستانی کے اہانٹ آمیز پوسٹر ہٹا دیئے

عراق سمیت مختلف ممالک میں شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد ایک سعودی اخبار نے آیۃ اللہ سیستانی کے اہانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہعراق کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور گروہوں نیز عوام اور استقامتی گروہوں کے شدید ردعمل اور اسی طرح سوشل میڈیا میں شدید مذمت کے بعد سعودی اخبار الشرق الاوسط اپنی ویب سائٹ سے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی کا اہانت آمیز کارٹون ہٹانے پر مجبور ہو گيا ہے۔ الشرق الاوسط نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ عراق کے بعض نیوز چینلز نے جان بوجھ کر جمعے کو شائع ہونے والے کارٹون کو ایسے پہلو عطا کر دیے جو سرے سے مدنظر ہی نہیں تھے۔

اس اخبار نے آيۃ اللہ سیستانی کے اہانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ملکوں، شخصیات اور دینی قیادت کے سلسلے میں اپنے پیشہ ورانہ اصولوں کا پابند ہے اور اس کارٹون میں کسی بھی طرح عراق کے اعلی دینی رہنما سید علی سیستانی کی طرف اشارہ نہیں کیا گيا تھا اور وہ قابل احترام ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …