بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی اتحاد نے 59 بار یمن کے علاقے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کردی

یمن کی قومی نجات کی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحین اور ان کے پٹھوؤں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 بار مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ابلاغ نیوز نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی نجات کی حکومت نے کہا ہے کہ سعودی جارحین اور ان کے پٹھوؤں نے دسیوں میزائلوں، مارٹر گولوں اور توپ کے گولوں سے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا۔سویڈن میں یمن کی قومی نجات کی حکومت اور بھگوڑے صدر منصور ہادی کے وفود کے درمیان اٹھارہ دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ کو یمن میں فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن سعودی عرب کی قیادت والا اتحاد ہر دن اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ الحدیدہ بندرگاہ، یمن کے لیے انسان دوستانہ امدا کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …