جمعرات , 18 اپریل 2024

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام غذائیں

زیادہ وزن یا موٹاپا اکثر لوگوں کا مسئلہ ہے جس سے دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں، اگر آپ وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو اپنے کچن میں موجود 10 سستی ترین غذاؤں سے مدد لے سکتے ہیں ۔

طبی ماہرین اور ماہرین فٹنس کے مطابق کھانے پینے کی غیر مناسب عادات ، نیند میں کمی، ڈپریشن ، مرغن غذاؤں اور میٹھے مشروبات کا استعمال اور زندگی کے غیر متحرک طرز عمل کی وجہ سے موٹاپا آجاتا ہے جس سے جان چھڑانا بے حد مشکل کام ہے۔

اگر مصروف زندگی کے سبب ورزش کرنا مشکل ہے تو وزن میں کمی لانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کوششیں کرنی چاہیے، جیسے کہ غذا کے حصوں کو چھوٹا اور دن میں 3 کی بجائے 6 بار کھائیں ، مرغن غذاؤں اورمیٹھے مشروبات ترک کر دیں، اپنے کام خود کریں جیسے کہ اُٹھ کر خود پانی پینا اور اپنی کھانے کی ٹیبل سے برتن وغیرہ اٹھانا ، لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال کرنا ۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ آپ خود کو سیر محسوس کریں اور بھوک کم لگے ، اس کے علاوہ اپنے کچن میں آسانی دستیاب مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کریں ۔

پالک

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام ترین غذائیں

غذائیت سے بھر پور کم کیلوریز والی پالک وزن کم کرنے اور غذائیت کی کمی پوری کرنے کے لیے بہترین غذا ہے ، وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھر پور سبزی پالک دن میں ایک وقت کے کھانے کے طور پر سلاد بنا کر کھائیں یا اس کی اسموتھی بنا کر پی لیں۔

لوکی

بیشتر افراد لوکی کھانا پسند نہیں کرتے ، اس کی افادیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں ، لوکی فائبر سے بھرپور غذا ہے جس کے استعمال سے بار بار بھوک نہیں لگتی، میٹا بالز تیز ہوتا ہے ، نیند بہتر ہوتی ہے اور وزن میں کمی آتی ہے ، لوکی کا سوپ بنا کر یا اس کی اسموتھی بنا کر استعمال کی جا سکتی ہے ۔

مونگ دال

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام ترین غذائیں

کیلوریز میں لو اور فائبر، پروٹین سے بھرپور مونگ دال کا اسےتعمال وزن میں کمی کے لیے بہترین آپشن ہے ، ڈائٹنگ اور وزن کم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے سب سے زیادہ پروٹین کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے ، مونگ دال کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنا کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مونگ کا سوپ یا چاٹ بنا کر استعمال کریں ۔

ٹماٹر

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام ترین غذائیں

ٹماٹر میں قدرتی اسپرین پائی جانتی ہے جس کے سبب خون کو پتلا ہونے میں مدد ملتی ہے ، ٹماٹر خون بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے وزن میں کمی بھی آتی ہے ، ٹماٹر کا چھلکا اتار کر روزانہ بطور سلاد استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

کھیرا

کھیرا ایک فرحت بخش غذا ہے ، اس میں موجود پانی کی وافر مقدار سے گرمیوں میں ڈیہائیڈریشن سے بچا جا سکتا ہے ، اس کے استعمال سے فائبر کی مقدار بھی حاصل ہوتی ہے جس سے نظام ہاضمہ درست ہوتا ہے اور پیٹ جلدی بھر جاتا ہے ، لو کیلوریز کی وجہ سے اس کے وافر استعمال سے بھی وزن نہیں بڑھتا ۔

انڈے

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام ترین غذائیں

انڈہ بھی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، انڈے کی سفیدی پروٹین سے  بھر پور ہوتی ہے جبکہ اس کی زردی میں مثبت کولیسٹرول پایا جاتا ہے جو وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے ۔

خشک میوہ جات

خشک میوہ جات کا غذا میں استعمال لازمی ہے ، اس سے کئی طرح کے گُڈ فیٹس ( مثبت کولیسٹرول) سمیت پروٹین بھی حاصل ہوتا ہے مونگ پھلی کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے جبکہ اخروٹ سے نیند بہتر اور گہری ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اخروٹ کا استعمال رات میں سونے سے پہلے کرنا زیادہ مفید ہے ۔

مسالہ جات

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام ترین غذائیں

کچن میں موجود مسالہ جات ہلدی ، دار چینی ، زیرہ ، اجوائن اور کالی مرچ وزن میں کمی کے ساتھ کینسر سے بچاؤ کا بھی سب بنتے ہیں ، وزن میں کمی لانے کے لیے ان میں سے کسی بھی ایک مسالہ کا انتخاب کر لیں ، ایک چمچ رات سادہ پانی میں بگھو دیں، صبح نہار منہ اس پانی کا استعمال کریں ۔

ادرک

وزن میں کمی کیلئے 10 سستی اور عام ترین غذائیں

ادرک موٹاپے کی بننے والی وجوہات پر قابو پاتا ہے اور اضافی چربی شریانوں میں جمنے سے روکتا ہے ، ادرک باریک کاٹ کر اس کا استعمال سالن یا سلاد پر بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ادرک کی چائے بنا کر بھی پی جا سکتی ہے ۔

لہسن

لہسن قوت مدافعت بڑھانے اور میٹابالز تیز کرنے کے لیے نہایت مفید مسالہ ہے ، میٹابالز تیز ہونے کے سبب وزن میں کمی کا عمل شروع ہو جاتا ہے، لہسن کا استعمال روزانہ اپنی غذا میں رکھیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …