اتوار , 28 نومبر 2021

ترکی کا لیبیا کے الوطیہ فوجی اڈے پر دفاعی نظام کی تباہی کا اعتراف

انقرہ: ترکی کی حکومت نے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں لیبیا کے الوطیہ فوجی اڈے پر نصب دفاعی نظام کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے الوطیہ فوجی اڈے پر ترکی کےنصب کردہ دفاعی نظام کو لیبیا کی نیشنل آرمی کے طیاروں نے بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔

لیبیا کی نیشنل آرمی کے ذریعے نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر آپریشن کامیاب رہا اور کارروائی کرنے والے طیارے بہ حفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔ذرایع نے بتایا کہ بمباری کے دوران 9 فضائی حملے کیے گئے جن میں ترکی کے ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈیفنس سسٹم حال لی میں اس فوجی اڈے پر قائم کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الوطیہ فوجی اڈے پر ہاک نامی ترک دفاعی نظام اور تین راڈر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔خیال رہے کہ نیشنل آرمی کی طرف سے جنگی حکمت عملی کے تحت چند ہفتے پیشتر الوطیہ فوجی اڈے کو خالی کردیا گیا تھا جس کے بعد اسے لیبیا کی ترک نواز حکومت قومی وفاق کی وفادار ملیشیا نے قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …