جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت سے کشیدگی کم کرنے کیلئے کمانڈر لیول پر بات چیت ہوئی، چین

چین بھارت سرحدی تنازع پر کمانڈر لیول مذاکرات سے متعلق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا۔ابلاغ نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی اور بھارتی افواج کی کمانڈرلیول بات چیت 30 جون کوہوئی، دونوں طرف سے اتفاق رائے سے طے کی گئی باتوں پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا، فرنٹ لائن فوجیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنےکے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سرحدی کشیدگی کم کرنے کےلیے بھارت ٹھوس اقدامات کرےگا۔یاد رہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں کشیدگی کے بعد چینی اور بھارتی افواج میں تصادم میں ہوتا تھا جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …