جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا:1دن میں کورونا کے 55 ہزار کیسز

واشنگٹن: امریکا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 55ہزار کیسز کا اضافہ ہوگیا۔عالمی وبائی مرض سے امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔امریکا میں1 لاکھ 32 ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔اب تک متاثرہ بڑےشہروں میں نیویارک، کیلیفورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیو جرسی شامل ہیں، جہاں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

دوسری طرف بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دورانیے میں ساڑھے 4 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار231 ہوچکی ہے، 4 لاکھ 42 ہزار صحتیاب اور 20 ہزار201 جان کی بازی ہار گئے۔آسٹریلیا میں کورونا کی دوسری لہر رونما ہوگئی، لاک ڈاؤن کے بعد میلبرن کی 50 لاکھ آبادی کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …