جمعرات , 25 اپریل 2024

نیتن یاہو کی حکومت گرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے؛سابق اسرائیلی وزیر جنگ

تل ابیب: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کو گرانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہاسرائيل بیتنا پارٹی کے رہنما اور سابق صیہونی وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی حکومت کو گرا دیا جانا چاہیے اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم جلد ہی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لائيں گے اور اس حکومت کو اسرائيل کا انتظام چلانے کا حق نہیں ہے کیونکہ اس حکومت نے کورونا کے بحران میں صحیح طریقے سے کام نہیں کیا ہے۔

لیبرمین نے، جو غزہ میں استقامتی گروہوں سے مقابلے کے طریقے پر نیتن یاہو سے شدید اختلاف کی وجہ سے وزیر جنگ کے عہدے سے استعفی دے چکے تھے، کہا ہے کہ ہمیں ایک بہتر حقیقت تک پہنچنا چاہیے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے میں ناکامی کی وجہ سے نیتن یاہو کی حکومت، اسرائيل کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت دباؤ میں ہے۔ اسرائيل کی وزیر صحت نے منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …