ہفتہ , 22 جنوری 2022

تبت سے متعلق تنازع، چین کا امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندیوں کا اعلان

تبت سے متعلق تنازع پر چین نے بھی امریکی عہدیداروں کیخلاف جوابی ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔ابلاغ نیوز نے جنگ اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے کہ تبت سے متعلق معاملات پر بُرا برتاؤ کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں لگائی جائیں گی۔گزشتہ روز امریکا نے چین کے عہدیداروں کےخلا ف ایسی ہی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی سفارت کاروں، صحافیوں اور سیاحوں کے تبت کے خودمختار خطے میں سفر کرنے پر بندشیں عائد کررکھی ہیں۔ اسی لیے امریکا بھی چین کے متعدد عہدیداروں کے لیے ویزا محدود کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …