جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

برطانیہ سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد دوبارہ شروع کرے گا

لندن: برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو دوبارہ اسلحہ کے فروخت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے اس بارے میں پائے جانے والے ان خدشات کے باوجود کہ یہ اسلحے یمن تنازعے میں استعمال کیے جائیں گے، لندن حکومت نے منگل کو یہ اعلان کیا۔ تاہم بین الاقوامی تجارت کی سیکریٹری لِز ٹروس نے برطانوی پارلیمان کو بتایا کہ ان کے اندازوں کے مطابق سعودی عرب کو برطانوی عسکری سامان اور اسلحہ کی برآمدات انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ وزیراعظم بورس جونسن کی حکومت کے اس فیصلے کو حزب اختلاف نے اخلاقی طور پر شرمناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …