بدھ , 19 جنوری 2022

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 862 ہو گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 862 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 58 ہزار 932 ہو چکی ہے۔ابلاغ نیوز نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 862 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 58 ہزار 932 ہو چکی ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 16 لاکھ 31 ہزار 391 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 457 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 92 ہزار 679 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …