جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں؛ نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا احمقانہ اور بیوقوفانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔ابلاغ نیوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا احمقانہ اور بیوقوفانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔ نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔

نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کےاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ اور احمقانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدرٹرمپ  کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …