ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا میںBlack Live Matter مظاہروں کے دوران 50 صحافی گرفتار

واشنگٹن: امریکا میں بلیک لائفس میٹر کے مظاہروں کے دوران امریکی حکومت کی جانب سے صحافیوں پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔ ابلاغ نیوز کے مطابق امریکہ میں کم از کم 50 صحافیوں کو بلیک لائفس میٹر کے مظاہروں کے دوران پورے امریکہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ربر کی گولیوں،کالی مرچ کے اسپرے اور آنسو گیس سے درجنوں دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دی یو ایس پریس فریڈم ٹریکر نے مئی کے آخر میں جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد منیپولیس میں بدامنی سے متعلق 382 خبروں میں 500 سے زائد واقعات جمع کیے ہیں ، اس کے بعد سے 35 ریاستوں کے 70 شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ .تنظیم کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کم سے کم 46 صحافیوں کو مئی کے آخر اور جون کے آغاز کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ تنظیم کے مطابق ، درجنوں افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے زخمی ہونے کی اطلاع دی ، مظاہروں کے دوران  آنسو گیس کے اور دیگر ہتھیاروں کو ہجوم میں یا براہ راست نامہ نگاروں پر فائرنگ کیے گئے رپورٹ کے مطابق صحافیوں نے اپنے شناخت بھی ظاہر کی تھی۔ پولیس کے تشدد سے اب تک دو رپورٹرز کی آنکھیں مکمل خراب ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …