بدھ , 24 اپریل 2024

سشانت سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا اپنے آبائی شہر منڈیا میں فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔سشیل گوڑا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک ہے سشیل نے خود کشی اس وجہ سے کی ہو کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا اور وہ ایک فلم میں بھی اداکاری کر چکے تھے جو کہ کچھ عرصے میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم اب ان کی موت فلم کی ریلیز سے قبل ہی ہو گئی ہے۔اداکار سشیل گوڑا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے اور انہوں نے ڈرامہ سیریل انت پورہ میں بھی کام کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …