ہفتہ , 27 نومبر 2021

شامی فوج نے بھاری ہتھیار جنوبی ادلب منتقل کر دیے

دمشق: شامی فوج نے بھاری ہتھیاریوں کو جنوبی ادلب میں منتقل کر دیا ہے۔شام کی عرب فوج (SAA) نے جبل الزوویہ کے اگلے مورچوں پر فوج جمع کرنا شروع کر دی ہے اور پھر بھاری ہتھیار بھی وہاں پہنچا دیے ہیں۔ابلاغ نیوز نے المصدر نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہادلب کے ایک فیلڈ ذریعے کے مطابق شامی فوج متعدد پڑوسی گورنریوں سے جبل الزوویہ محاذ کو کمک بھیج رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کے علاوہ شامی فوج  اپنے بھاری ہتھیاروں کو جنوبی ادلب میں اگلے مورچوں کی طرف منتقل کررہی ہے۔پچھلے ہفتے کے دوران جنوبی ادلب منتقل کیے گئے بھاری ہتھیاروں میں جدید ٹینکس اور نئی روسی بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔مزید برآں شامی فوج اپنے ساتھ میزائل، توپ خانے اور راکٹ لانچر بھی لائے ہیں ، جنہیں فوج نے جبل الزوویہ میں اگلے مورچوں پر دشمنوں کے حملے کو روکنے کے لیے بھیجا ہے۔جنوبی ادلب میں یہ تازہ ترین عسکری حرکت الرقا کے شمالی دیہی علاقوں میں افواج کو جمع کرنے کے ساتھ موافق ہے ، کیونکہ شامی فوج نے ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی طرف توجہ دی ہے جو فرات کے مشرق میں تباہی مچا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …