جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران اور وینیزوئیلا کے تعلقات میں فروغ نے ہمیں تشویش میں ڈال دیا ہے: برائن ہک

ایران کے امور میں امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے نے ایران اور وینیزوئیلا کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہبرائن ہک نے جمعے کے روز ایران اور وینیزوئيلا کے تعلقات کا جائزہ لینے کی غرض سے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں منقعد ہونے والی ایک نشست میں کہا کہ ہم ان دو ملکوں کے تعلقات میں فروغ سے تشویش میں ہیں۔ ہک نے دعوی کیا کہ ایران نے میزائيلی تجربات اور خطے کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے اقدامات جاری رکھے ہیں۔ انھوں نے اسی طرح دعوی کیا کہ ایران میں امریکا کے خلاف نہیں بلکہ حکومت کے خلاف اعتراضات ہوتے ہیں۔ ایران کے امور میں امریکی حکومت کے نمائندے نے اپنے بے بنیاد اور گھسے پٹے دعووں کو ایک بار پھر دوہراتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت قانونی جواز کے بحران میں پھنسی ہوئي ہے۔

برائن ہک نے دعوی کیا کہ ایران اور وینیزوئیلا کی معیشتیں، دنیا کی سب سے بری معیشتیں ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان سے ایران کے تعلقات کے سبب لبنانی عوام کو نقصان پہنچا ہے۔ اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ ان کی حکومت ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندی کو جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات انجام دے گي۔ برائن ہک نے ایسے عالم میں ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کو دوہرایا ہے کہ امریکی حکومت، دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد حکومت ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اس نے بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ امریکا کی موجودہ حکومت کی مقبولیت اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی اور اسی طرح نسل پرستانہ رویے کے سبب وہ عوام میں اپنا قانونی جواز بھی کھو چکی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …