جمعہ , 3 دسمبر 2021
تازہ ترین

شام میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پسپائی

شام کی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے شمالی علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے وسیع حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔ابلاغ نیوز نے شام کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ساناکےحوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں نے صوبہ لاذقیہ کے شمالی علاقے الربیعہ میں فوجی مراکز پر حملے کئے تاہم شامی فوج نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ صوبہ لاذقیہ میں ترکی کے حمایت یافتہ ٹولے جبهتہ النصره سے وابستہ دہشتگرد گروہ گاہے بہ گاہے شامی فوج پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …