منگل , 30 نومبر 2021

زلزلے کے دوران بھی بغیر دشواری کے چلنے والی بلٹ ٹرین تیار

زلزلے کے دوران بھی بغیر دشواری سے چلنے کی صلاحیت رکھنے والی بلٹ ٹرین تیار کر لی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بلٹ ٹرین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہنگامی صورت حال میں بھی یہ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے چلنے والی یہ بلٹ ٹرین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور شہر اوساکا کے درمیان چلتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرین میں موجود لیتھیم بیٹری کسی بھی ہنگامی صورت میں ٹرین کو رکنے نہیں دیتی ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹرین بغیر ایندھن کے خطرناک علاقہ سے محفوظ مقام پر خود بخود پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی بڑی کمپنیوں کا اسرائیل کے ساتھ ناطہ توڑنے کا مطالبہ

امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ملازمین اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے …