اتوار , 24 اکتوبر 2021

لوگوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ

مشیر خزانہ عبدالخفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی و اقتصادی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے اجلاس کے بعد گفتگو کی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں لوگوں کو مراعات دینے کے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی دیگر سبسڈیز کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ضرورت مندوں تک ان کا حق پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تھنک ٹینک کا مقصد مختلف شعبوں کے ماہرین سے مل کر معیشیت میں بہتری کے اقدامات کرنا ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

توانائی کے بحران میں حکومت کا نئے ایل این جی ٹرمینل کی طرف جھکاؤ

اسلام آباد: بظاہر لگتا پے کہ حکومت نے موجودہ ایل این جی ٹرمینل کی مرمت …