جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

خاشقجی کے قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں۔ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرآگنس کیلامارڈ  نے ترک خبررساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ سعودی صحافی کو ترکی میں سعودی عرب کے استنبول میں واقع  قونصلخانہ میں قتل کیا گيا اور یہ مجرمانہ  قتل ترکی میں رونما ہوا ہے لہذا ترک عدالت اور ترکی کے وکلاء اس کیس کی سماعت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، ترکی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کیس کا پیچھا کرے۔

اگنس کیلامارڈ نے ترکی کے پراسیکیوٹر کی جانب سے سعودی عرب کے 20 فراری ملزموں کی گرفتاری کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ان ملزموں کو ترکی کے حوالے نہیں کرےگا ۔ البتہ ترک عدالت کا اقدام اہم اورقانونی  ہے۔اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ اس کیس کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں اور وہ جلدی سے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے کیونکہ اسے بعض بڑی حکومتوں کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے لیکن صبر و تحمل کے ساتھ آخر ایک دن وہ بھی قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔ واضح رہے کہ خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر2 اکتوبر سن 2018 میں بڑی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا اور اس کی لاش کو سعودی عرب نے ابھی تک خاشقجی کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …