ہفتہ , 20 اپریل 2024

تیل کی منڈی میں بھر پور طاقت کے ساتھ دوبارہ لوٹیں گے: ایران

ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ پابندیاں ہمیشہ باقی نہیں رہیں گی اور ہمیں تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہو گا اور اس طرح تیل کی منڈی میں بھر پور طاقت کے ساتھ دوبارہ لوٹیں گے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہمارے لیئے ضروری اور اسٹراٹیجک ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے کہا کہ  ایرانی کمپنی کیساتھ یاران کے مشترکہ فیلڈ کی ترقی کیلئے آئی پی سی معاہدہ اسی وجہ سے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی طور پرنہیں جھکے گا اور امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی صنعت کو فروغ دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …