ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا نے چین میں اپنے شہریوں کی گرفتاری کا خطرہ ظاہر کردیا

واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں امریکا نے ہفتہ کے روز اپنے شہریوں کو چین میں گرفتاریوں کے بڑھتے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین میں امریکیوں کو "ریاستی سلامتی” کی وجوہات کی بناء پر تفتیش اور طویل نظربند کیا جا سکتا ہے۔

چین میں امریکی شہریوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکام عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی قوانین کے من مانے اطلاق” عمل درآمد کر سکتے ہیں۔سنکیانگ میں مسلمان ایغور اقلیت کو دبانے کا الزام عائد کرنے والے چینی عہدے داروں پر امریکی پابندیاں عاید کیے جانے کے بعد جمعہ کے روز چین نے واشنگٹن کو جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

بدھ کے روز بیجنگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ واشنگٹن کی جانب سے تبت دورے میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کرنے کے بعد امریکی حکام کو ویزا کے اجرا کو محدود کرے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے امریکا اور چین کے باہمی تعلقات متاثر ہیں۔ خاص طور پر ہانگ کانگ میں سکیورٹی سے متعلق متنازعہ قانون ، کوویڈ کی وبا 19 اور بحیرہ جنوبی چین میں تناؤ دونوں ملکوں میں کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …