اتوار , 24 اکتوبر 2021

کورونا یا کوئی اور وجہ؟ شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے ایک شخص اچانک لڑکھڑا کر گر گیا۔

اسلام آباد: برطانوی شہزادہ چارلس کے لندن کے برسٹل میں واقع ایک مرکز کے دورے کے دوران اچانک ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص جو برسٹل مرکز میں ملازم تھا شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کرگر پڑا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے ایک شخص اچانک لڑکھڑا کر گر پڑا۔ اس موقعے پر برطانوی شہزادے کے محافظ اسے بچانے کے لیے اس کے پاس پہنچ گئے۔اس و قعے پرپرنس چارلس حیرت زدہ ہو گئے۔ ہوش میں آنے کے بعد شہزادہ چارلس نے 74 سالہ رچرڈ سگ گارڈ کی صحت کے بارے میں اس کے پاس جا کر دریافت کیا۔

یہ بھی دیکھیں

کئی افرادکی رگیں بہت ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں؟

ہماری رگیں ایک اسمارٹ نظام کی طرح کام کرتی ہیں جو کہ آکسیجن ملے خون …