جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانی کے نام پر ایرانی سیب درآمد کرنے پر 22 امپورٹر، کسٹم ایجنٹ گرفتار

پشاور کسٹمز حکام نے افغانستان سے ایرانی سیبوں کی درآمد کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانےپر 22 درآمد کنندگان اورکسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیاجب کہ پانچ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان نے افغانستان کے سیبوں کی ڈیوٹی دے کر ایرانی سیب درامد کیے تھے جس سے قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا کسٹمز ڈیوٹی ٗسیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق امپورٹرز نے یکم جولائی 2019 سے 31 اکتوبر 2019تک سیب کی 541 کھیپ منگوائیں جس پر پاکستانی حکام نے کاغذات تصدیق کے لیے افغانستان بھجوائے جس میں سے 378 کاغذات جعلی نکلے جس پر وفاقی حکومت نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ۔ہفتہ کے روز درآمد کنندگان اور کسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس کو کسٹمز جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرانھیں حراست میں لے لیاجبکہ پانچ امپورٹر روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

پشاور کسٹمز کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو کسٹمز کی حوالات میں رکھا گیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے ۔انکوائری افسر سعید اختر اور حفیظ کے مطابق افغان سیب کی درامد پر دس فیصد اور ایرانی سیب پر بیس فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے جبکہ ملزمان نے ایرانی سیب کو افغان سیب ظاہر کرکے درامد کرکے قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …