ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس : بھارت کےمعروف کرکٹ اسٹیڈیم کوقرنطینہ مرکز کے طورپراستعمال کیاجائے گا

کولکتہ: بھارتی حکومت نے کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم کو کورونا میں مبتلا بھارتی پولیس اہلکاروں کے لئے قرنطینہ مرکز کے طور پراستعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اسٹیڈیم جہاں 1987 کا ورلڈ کپ فائنل کھیلا گیا تھا، کورونا کاشکار ہونے والے بھارتی پولیس کے اہلکاروں کے لئے قرنطینہ مرکز کے طور پر استعمال ہوگا ۔ شہر کے اسپتالوں میں کورونا کے باعث بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے 80 ہزار نفوس کی جگہ رکھنے والےاس اسٹیڈیم میں سینکڑوں بیڈز لگائے جائیں گے۔
کولکتہ پولیس کے تقریبا 550 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دو اہلکار جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں ۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر ایوشیک ڈالمیا نے کہا ہمارا فرض ہے کہ ہم بحران کی اس گھڑی میں انتظامیہ کی مدد کریں۔ قرنطینہ کی سہولت پولیس اہلکاروں کے لئے استعمال کی جائے گی جو کوویڈ 19 کےشکار ہیں۔مریضوں کے لیے بستر گیلریوں میں رکھے جائیں گے پچ پر نہیں ، جو آخری بار بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لئے استعمال کی تھی ۔ ڈالمیا نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدام کے طور پر ایسے حصوں کو مکمل طور پر الگ کردیا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم کو کولکتہ نائٹ رائڈر انڈین پریمیر لیگ کی طرف سے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس سال ٹورنامنٹ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسر ے نمبر پرہے، جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائدہوچکی ہے جبکہ 22ہزار687 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …