منگل , 26 ستمبر 2023

امریکی بحری بیڑے میں دھماکہ

عالمی ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز امریکہ کے ایک جنگی بحری بیڑے میں دھماکے اور آتشزدگی کی خبر دی ہے۔ ابلاغ نیوز نے فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگو بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بڑی مقدار میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق کم از کم اکیس افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی بحریہ کے مطابق کم سے کم ایک سو ساٹھ فوجی دھماکے کے وقت بیڑے میں موجود تھے۔اب تک دھماکوں کی اصل وجہ کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا

لندن: خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈا کے وزیر اعظم کے بھارت مخالف …