جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

العربیہ ٹیلی ویژن چینل اسرا‏ئیل کے لیے جاسوسی کرتا ہے: حماس

غزہ کے داخلی امور کی وزارت نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ کی جانب سے صیہونی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے تحت فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے بعض کمانڈروں کی گرفتاری کی تردید کی۔ابلاغ نیوز نےفارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے داخلی امور کی وزارت نے سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل العربیہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ العربیہ ٹیلی ویژن چینل سعودی آلہ کار کے صور پر کام کر کے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے غلط اور جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری بیڑے میں دھماکہ

فلسطین کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے کئی بارالعربیہ ٹیلی ویژن چینل کی اسرائیل کے ساتھ  ہم آواز ہونے پر کڑی نکتہ چینی کی۔واضح رہے کہ العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے آج دعوی کیا کہ حماس کے سیاسی شاخ القسام بریگیڈ کے 16 ارکان صیہونی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے تحت گرفتار ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …