جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران مخالف ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا تنہائی کا شکار ہو رہا ہے؛امریکی سینٹ کے مشیر کا بیان

امریکی سینٹ کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں نے واشنگٹن کو گوشہ نشیں کر دیا ہے۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران مخالف ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کے عالمی امور کے مشیر متیو داس نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکہ کو گوشہ نشین کر لیا ہے اور اب نئے کنزرویٹوز کی پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری بیڑے میں دھماکہ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ جوہری معاہدے سے نکلنے اور ایران پر دباو بڑھانے کے ساتھ ہم ایران کو ایک اچھے معاہدے کیلئے مذاکرات کی میز تک لا سکیں گے۔ تاہم امریکی صدر کے اس بیان اور وعدے کو اب 2 سال  کا وقت ہو گیا ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے اور اسی وجہ سے نومبر کے مہینے میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران انہیں کڑی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …