پیر , 18 اکتوبر 2021

ایرانی انیمیشن کو پرتگال کے میلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران: ایرانی فنکار کی بنائی گئی انیمیشن  I Am a Wolf کو پرتگال میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق، ایرانی فنکار "امیر ہوشنگ معین” کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن کو پرتگال میں منعقدہ بیسیویں بین الاقوامی مونسٹر فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اسے اس میلے کے خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ I Am a Wolf انیمیشن کی کہانی خاتون ایرانی رائٹرز کے لکھے گئے افسانے پر مبنی ہے۔یہ شارٹ انیمیشن  2017ء میں بنائی گئی تھی اور اسے اب تک 30 سے زائد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ I Am a Wolf انیمیشن کو اب تک 12 بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پچیس ذیقعدہ کا دن نزول رحمت اور فرش زمین بچھنے کا دن ہے

حضرت امام رضا علیہ السلام جب خراسان کے سفرکے دوران 25 ذیقعدہ کو مرو پہنچے …