جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ امریکی تاریخ کا سب سے کرپٹ صدر ہے؛ جوبائیڈن

واشنگٹن: ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ، "میں نے پہلے بھی یہ کہا ہے ، اور میں یہ دوبارہ بھی کہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ جدید امریکی تاریخ کے سب سے کرپٹ صدر ہیں۔ ابلاغ نیوز نے المسیرۃ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو امریکا کی تاریخ کے کرپٹ ترین صدر قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر روز وہ ہماری ملک کی جمہوریت کے مستقبل کو مزیدخطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں۔” "کیا ہمیں اسے نومبر میں ووٹ دینا  چاہیے؟
ادھر امریکا کوویڈ 19 کے 3 ملین تصدیق شدہ کیسز کے بعد دنیا میں سرفہرست ہے ۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائیں۔بائڈن نے ایک اور بیان میں لکھا ، "امریکا سے متعلق خوفناک خبریں اور کورونا وائرس کا خوفناک بحران صدر ٹرمپ کی ناقص پالیسیوں کے مرہون منت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …