بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 376 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 376 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ابلاغ نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدا سے ہی تیزی رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 190 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 395 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 36 ہزار 585 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 146,183,816 حصص کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,066,312,905 بنتی ہے۔دو روز قبل معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وبا کے سبب شدید متاثر ہونے والی پاکستان کی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سنا دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …