ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام؛ حمیم ایئر بیس پر حملہ ناکام؛حملے کے لیے آنے والے دو ڈرون طیارے تباہ

دمشق:شام کے حمیم ایئر بیس پر دہشت گردوں کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گردوں کے دو ڈرون طیاروں نے حمیم ائربیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم روسی فوج نے ناکام بنا دیا۔روسی فضائی دفاعی نظام نے حمیمیم ائربیس پرحملہ کرنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم ڈرون طیاروں کو فضامیں ہی تباہ کردیا۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈرون طیاروں کے حملوں کی کوشش میں کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کو ایئربیس سے 5کلو میٹردور تباہ کردیا گیاہے، جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ شام میں طرطوس میں واقع بحری فوجی مرکز اور لاذقیہ میں حمیم فوجی مرکز روس کے اختیار میں ہے اور شام کی درخواست پر روس، دہشت گردوں کے خلاف جد وجہد میں 2015 سے تعاون کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …