جمعہ , 19 اپریل 2024

چین کے بائیو فیول پلانٹ میں دھماکہ

چین کے جنوب مشرقی صوبہ فیوجیان کے شہر لونگیان میں ایک بائیو فیول پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے چین کے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین مشرقی فیوجیان میں ایک بائیو فیول پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ چین میں بائیو فیول کمپلیکس میں دھمکے سے لگی آگ سے نمٹنے کے لئے متعدد فائر عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

آر ٹی کی اطلاع کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے دھوئے گھنے بادل بڑے پیمانے اٹھتے دیکھائی دیئے۔ایک عینی شاہد نے سی جی ٹی این کو بتایا کہ آگ پلانٹ میں بحالی کے کام کے دوران شروع ہوئی۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے عمارت سے آئے ہوئے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔جائے وقوعہ پر آگ بجھانے والی فائر فائٹرز کی متعدد ٹیموں کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ واقعے کے دوران کتنے افراد پلانٹ میں موجود تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم دو افراد زخمی اور دو مزید لاپتہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …