بدھ , 24 اپریل 2024

یورپی یونین ترکی پر ممکنہ پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے

اسلام آباد: یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے کہا ہے کہ اگر انقرہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرنے میں ناکام رہے گا تو ترکی پر ممکنہ پابندیاں عائد کری جائے گی۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ترکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ اگر اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کرتا ہے تو ترکی پر پابندیان لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق COVID-19 وبائی مرض کے یورپ میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ برسلز میں آمنے سامنے بات چیت کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ملاقات میں بات چیت کے دوران چین اور وینزویلا کے رہنماؤں پر کافی تنقید کی تاہم انہوں نے زیادہ تر تنقید ترکی کے صدر پر کی اور انقرہ کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا۔
اُدھر برسلز، متنازعہ بحیرہ روم کے پانیوں میں گیس تلاش کرنے کی کوششوں پر ترکی سے ناراض ہے اور خاص طور پر قبرص اور یونان کے یورپی یونین کے ارکین بھی ترکی کے اس اقدام سے ناراض ہے۔مزید برآں یورپی یونین بحیرہ روم میں فرانسیسی بحری جہاز کے ساتھ حالیہ ترکی کے مبینہ جارحانہ طرز عمل،لیبیا اور شام میں ترکی کی مداخلت سے بھی ناخوش ہے۔علاوہ ازیں ابھی حال ہی میں ترکی کی جانب سے استنبول میں آیا صوفیہ کی حیثیت کو میوزیم سے ایک مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر بھی یورپی یونین نے سخت موقف اختیار کیا ہے تاہم ان تمام امور پر اردگان کا اصرار ہے کہ وہ ترکی کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے یوروپی یونین کو چاہیے کہ وہ خود اپنے معمولات پر توجہ دیئے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …