منگل , 19 اکتوبر 2021

ایرانی وزارت دفاع کے ریٹائرڈ ملازم کو پھانسی دیدی گئی

تہران: ایران کی وزارت دفاع کے ریٹائرڈ ملازم کو امریکی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی دیدی گئی۔ابلاغ نیوز نے ایرانی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے بتایا ہےکہ ایران کی وزارت دفاع کے ایک ریٹائرڈ ملازم کو امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو ایرانی میزائلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں غلام حسین اسمائیلی نے کہا کہ رضا عسکری نامی جاسوس کو سی آئی اے کے لئے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دیدی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ 2012 میں وزارت دفاع کے ایرواسپیس ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ، مجرم کو سی آئی اے سے منسلک کیا گیا ، ایرانی میزائلوں کی تیاری کے بارے میں معلومات فروخت کی گئیں اور اس کے بدلے میں رقم وصول کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکی جاسوس رضا عسکری ہماری انٹلیجنس کی نگرانی میں تھا اور اسے آخری ہفتے مقدمے کی سماعت کے بعد موت پھانسی دیدی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …