اتوار , 5 دسمبر 2021

نیو میکسیکو میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

واشگنٹن : نیو میکسیکو میں امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نیو میکسیکو ایئر بیس کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک ایف 16 سی وائپر ، جسے 49 ویں ونگ میں شامل کیا گیا تھا پیر کے روز ہالومین ایئر فورس بیس میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔

فضائیہ نے بتایا کہ پائلٹ نے کامیابی کے ساتھ ایجیکٹ کیا ہے اور اسے معمولی سی چوٹیں آئی ہیں۔ فاکس نیوز کے مطابق رواں سال امریکی فضائیہ کے تباہ ہونے والا یہ پانچواں طیارہ ہے اور اس میں شامل ایف 16 کا یہ دوسرا طیارہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صیہونی فوجیوں کا حملہ، دو سو ستائیس فلسطینی زخمی

نابلس: صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر …