اتوار , 24 اکتوبر 2021

یمن پر سعودی اتحاد کے جابرانہ محاصرے کا تسلسل ناقابل قبول ہے: ظریف

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے ذریعے یمن پر ظالمانہ جارحیت اور محاصرہ جاری رکھنا اور کورونا کی وبا کی ایسی صورتحال میں خوراک اور ایندھن لے جانے والے جہازوں پر قبضہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز ایجسنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے وزیر خارجہ سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے ذریعے یمن پر ظالمانہ حارحیت اور محاصرہ ناقابل قبول ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ سے ہی یمن کے بحران کے واحد حل کو سیاسی سمجھا ہے اور اس سلسلے میں یمنی امن منصوبے کے لئے یمنی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری تعاون کیا ہے۔

ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ یمن کے استحکام اور قیام کا واحد راستہ اپنی علاقائی سالمیت ، یمنی گروہوں کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنا اور متحد اور جامع حکومت تشکیل دینے کے لئے مختلف گروہوں اور جماعتوں کے مابین جامع سیاسی بات چیت کرنا ہے کیونکہ یمن کا تعلق تمام یمنی گروہوں سے ہے۔

ظریف نے اتحادیوں کی طرف سے یمن پر جارحیت اور محاصرے کو جاری رکھنا اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران خوراک اور ایندھن کے بحری جہازوں کے قبضے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کورونا کی روک تھام کے لیے موجودہ پابندیوں کے باوجود ہم ماضی کی طرح یمن میں امن اور محاصرے کو ختم کرنے کیلیے یمن کے امن مذاکرات ، جنگ بندی کے قیام اور سیاسی مذاکرات کے آغاز کے مقصد کے فروغ کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہے۔

اس گفتگو کے دوران یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نےاسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی حمایت اور یمنی عوام کے لئے انسانی امداد بھیجنے کی تعریف کرتے ہوئے یمن کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور یمنی بحران کے مستقبل سے متعلق ایک رپورٹ کی وضاحت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …