جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکی بحری بیڑے میں دھماکہ امریکی دہشت گردی کا جواب ہے؛بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی

اسلام آباد: ایران کے اسلامی انقلاب گارڈز کور (IRGC) کے ایک سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے ایک بڑے جنگی جہاز کا دھماکے کا نشانہ بننا امریکی حکومت کے اپنے جرائم کا نتیجہ ہے۔ابلاغ نیوز نے پریس ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب گارڈز کور (آئی آر جی سی) کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے سینئر مزاحمتی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اس حادثے میں کسی مجرم کی تلاش میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔”

انہوں نے کہا ہے کہ ’’یہ واقعہ آپ کے جرائم کا جواب ہے ، جو آپ کے ہی عناصر کے ہاتھوں سامنے آیا ہے۔ خدا آپ کو سزا دینے کے لئے آپ کے اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہیں(امریکا) آسمانی غضب اور انتقام کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ انہوں نے خدائی کلمہ کو ضائع کرنے کی کوشش کی اور ظلم کا سہارا لیا۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …