جمعہ , 3 دسمبر 2021
تازہ ترین

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر ٹرمپ پر برس پڑے

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے ذرائع ابلاغ پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کئے جانے والے حملوں پر نکتہ چیی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ان حملوں سے عالمی سطح پر آزادی بیان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آزادی بیان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر ڈیوڈ کیئی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بات مکمل طور پر واضح ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ چار برسوں سے ایسا رویہ اختیار کر رکھا ہے جس سے ذرائع ابلاغ اور آزادی بیان کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری بیڑے میں دھماکہ امریکی دہشت گردی کا جواب ہے؛بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وائٹ ہاؤس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے چلے جانے کے بعد امریکہ میں ذرائع ابلاغ عامہ اور نامہ نگاروں اور صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ کم ہو جائے گا۔ ڈیویڈ کیئی نے ذرائع ابلاغ اور نامہ نگاروں اور اسی طرح صحافیوں پر حملوں اور ان پر جھوٹ بولنے کے الزامات کو امریکی صدر ٹرمپ کا وطیرہ قرار دیا۔آزادی بیان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اسی طرح کہا کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل جیسے جرائم پر امریکہ کی سابقہ حکومتیں موجوہ ٹرمپ انتظامیہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ردعمل دکھاتی تھیں۔ڈیوڈ کیئی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، پریس کانفرنسوں کے انعقاد پر اصرار اور اپنے حامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں بیشتر اوقات دیگر ذرائع ابلاغ عامہ اور نامہ نگاروں اور صحافیوں کو ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …