ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی دفاعی پیشرفت پر پابندیوں کا کو‏ئی اثر نہیں: وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ایران کے خلاف گذشتہ چالیس برسوں سے جاری پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پیشرفت پر پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہجنرل امیر حاتمی نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے لئے امریکی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی درخواست مخاصمانہ ہے، اس لئے دنیا کے ممالک اس درخواست پر کوئی توجہ نہیں دیں گے اور وہ اس سلسلے میں امریکہ کا ساتھ دینے سے گریز کریں گے۔

ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے باوجود امریکہ مختلف جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کو خطرناک ظاہر کر کے ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی بنیاد پر ایران کے خلاف ہتھیاروں کی یہ پابندیاں آئندہ اٹھارہ اکتوبر کو ختم ہونے والی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …