ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی اور یورپی ممالک کے زوال کی رفتار میں تیزی آگئی ہے:مقررین

اسلام آباد: امریکہ میں جاری مظاہرے ،پس منظر اور اثرات کے عنوان سے حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پاکستان کے معروف عالم دین تجزیہ نگار سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی  اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر تجزیہ نگار مولانا عاکف علی زیدی نے خطاب کیا.

ابلاغ نیوز کے مطابق امریکہ میں جاری مظاہرے ،پس منظر اور اثرات کے عنوان سے حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پاکستان کے معروف عالم دین تجزیہ نگار سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی  اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر تجزیہ نگار مولانا عاکف علی زیدی نے خطاب کیا. مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی معاشرے میں اب افکار کی ترقی شروع ہو گئی ہے ،امریکی اور یورپی ممالک کے زوال کی رفتار میں تیزی آگئی ہے.
اس کانفرنس کی پہلی نشست سے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر تجزیہ نگار مولانا عاکف علی زیدی نے خطاب کیا. اور انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اندر اس صورتحال کا آغاز اس سیاہ فام پر پولیس کی تشدد سے ہوا جسے پولیس نے کسی جرم کے بغیر زد و کوب کا نشانہ بنایا ،زد و کوب اور تشدد کی نوعیت یہ تھی کہ اس سیاہ فام کے گلے پر تقریباً آٹھ منٹ تک پولیس نے اپنے گھٹنے رکھے اس دوران وہ چیخ رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ میں سانس نہیں لے سکتا ہوں اور ساتھ ہی اپنی والدہ کے لئے پیغام بھی دے رہا تھا.اس ظلم و بربریت کے فوراً بعد ہی احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوا اب ان مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اب تک 20سے زائد ممالک کے سربراہان نے اس صورتحال کی مذمت کی ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …