جمعہ , 19 اپریل 2024

نیب نے شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے زیر التوا تحقیقات بند کر دیں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کے خلاف 20 سال سے زیر التوا تحقیقات بند کر دی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری ناکافی شواہد پر بند کی گئی ہے۔ابلاغ نیوز کے مطابقمشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) کے مطابق انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں جن میں میاں عطا اللہ اور میاں رضا عطا اللہ بھی شامل ہیں۔

سی آئی ٹی کے مطابق شہباز شریف کے ملوث ہونے کے تاحال ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف من پسند افراد کو 12ہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف ان کے سیکرٹری جاوید محمود، میاں عطا اللہ، میاں رضا سمیت دیگر کے خلاف انکوائری زیر التوا تھی۔نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کے خلاف جون 2000 میں انکوائری کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …