جمعہ , 22 اکتوبر 2021

شام میں مسلسل تین بم دھماکے

دمشق: سام کے علاقے الرقہ میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے ہیں اور ”لاذقیہ” کے مضافات میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کی جانب سے کیا گیابھاری ہتھیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیاہے۔ابلاغ نیوز نے نورس پریس کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ رات الرقہ شہرمیں سلسلہ وار تین بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بم دھماکے ”صوتی” تھے اور دھماکوں میں کسی قسم کے جانی اورمالی نقصانات نہیں ہوئے ہیں کیونکہ دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف ہراس پھیلانا تھا۔دوسری طرف لاذقیہ سے خبر ہے کہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے مختلف علاقوں پر راکٹ حملے کئے اور سرکاری فوج نے دہشت گردوں کے تمام ترحملوں کو ناکام بناتے ہوئےالنصرہ فرنٹ کے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …