پیر , 25 اکتوبر 2021

لیموں کا حیرت انگیز فائدہ

آسٹریلوی خاتون نے صرف ایک لیموں کی مدد سے مائیکروویو اوون کو چمکا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاکھوں صارفین پر مشتمل فیس بک گروپ میں اوون کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ اس نے لیموں کے ذریعے کس طرح اوون کی صفائی کی۔خاتون نے بتایا کہ اس نے پہلی اوون کے اوپر لیموں کا رس نچوڑا اس کے بعد گرد آلود جگہ پر اچھی طرح مَل دیا اور پھر اوون کو 25 منٹ کے لیے چھوڑ دیا، بعد ازاں پانی سے دھونے سے وہ بالکل چمک دار ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیموں کے رس کو برتن مانجھنے والی شے سے اچھی طرح رگڑنے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کئی افرادکی رگیں بہت ابھری ہوئی کیوں ہوتی ہیں؟

ہماری رگیں ایک اسمارٹ نظام کی طرح کام کرتی ہیں جو کہ آکسیجن ملے خون …