ہفتہ , 20 اپریل 2024

جاپان میں موجود امریکی فوجیوں میں سے 136 کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد: جاپان کے اوکیناوا کے ایک جزیرے میں امریکی فوجی کیمپ میں کورونا وائرس بُری طرح پھیل گیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے کیوڈو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی حکام نے جاپان کے اوکیناوا کے کیمپ ہینسن میں مزید 36 کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کی ہے ، اس جزیرے پر امریکی فوجی اڈوں میں موجود فوجیوں میں سے   136 فوجی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
اُدھر جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے منگل کے روز کہا کہ جاپان میں امریکی فوجی اڈوں پر کورونا وائرس کے کا پھیلنا انتہائی سنگین ہے۔یہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے۔ "میں نے امریکی فریق سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق سخت ایکشن لے اور مستقبل میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔”

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …