جمعہ , 19 اپریل 2024

شام اور روس کے فضائی حملوں میں 30 تکفیری دہشت گرد ہلاک

دمشق: منگل کے روز ترک اور روسی گشت پر حملے کے ذمہ دار دہشت گرد گروپوں کے مقامات ، ہیڈ کوارٹرز اور میکانزم پر روسی اور شامی فورسز کی جانب سے متعدد فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ۔ ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ منگل کے روز ترک اور روسی گشت پر حملے کے ذمہ دار دہشت گرد گروپوں کے مقامات، ہیڈ کوارٹرز اور میکانزم پر روسی اور شامی فورسز نے متعدد حملے کیے جس میں 30 کے قریب تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ادلیب کی ایک فیلڈ رپورٹ کے مطابق ، شامی عرب فوج (SAA) نے روسی جاسوس طیاروں کی مدد سے ، شمال مغربی شام کے اس گورنریٹ کے اندر متعدد مقامات پر تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا۔
فیلڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کی زمینی اور فضائی فوجوں نے خاص طور پر حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) اور ترکستان اسلامی پارٹی (ٹی آئی پی) کے شہروں اریحہ ، بینن اور البارع شہروں کو نشانہ بنایا جس میں 30دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …