جمعرات , 25 اپریل 2024

چین کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا تجربہ

چینی عوام کی لبریشن آرمی کی فضائیہ نے حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں بیلسٹک اینٹی شپ میزائل کا تجربہ کیا۔ابلاغ نیوز نیشنل انٹرسٹ ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چینی عوام کی لبریشن آرمی کی فضائیہ نے حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں بیلسٹک اینٹی شپ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجربات گذشتہ مئی کو جاری ہونے والی اس خبر کے تناظر میں سامنے آئے ہیں کہ چینی عوام کی لبریشن آرمی نے فلپائن کے مغرب میں مرجان کے خطے والے علاقوں کے قریب کروز میزائل اور سطح سے ہوا تک مار کرنے والے میزائل لگائے تھے۔

پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیو ایسٹبورن نے کہا کہ رواں ہفتے چین کا میزائل تجربہ”چین کے اس دعوے سے متصادم ہے کہ وہ خطے میں امن چاہتا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ اس طرح کے اقدامات بحر چین کے دیگر فریقوں کو ڈرانے کے لئے زبردستی کی جانے والی اقدامات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …