ہفتہ , 20 اپریل 2024

مستقبل کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی فوج تیارہے؛کمانڈر

تہران: ایران آرمی کے گراؤنڈ فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ان کی فوج نے جدید اور سمارٹ ہتھیار حاصل کیے ہیں جو فورسز کو مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مدد فراہم کرینگی۔ابلاغ نیوز نے تسنیم خبر رسان ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بدھ کے روز آرمی یونیورسٹی آف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے پروفیسرز اور کیڈٹس کے ساتھ ایک میٹنگ میں بریگیڈیئر جنرل کیومارس حیدری نے کہا کہ ہماری زمینی فوج دور حاضر کے آپریشنل ضروریات اور آئندہ کےجنگی ضروریات کو اپ گریڈ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا مستقبل کی جنگیں اثر و رسوخ پر مبنی ہوں گی، ان کی افواج نے جدید فوجی گیئر ، جیسے سمارٹ ہتھیاروں ، پن پوائنٹ کی درستگی کے ساتھ اسلحہ سازی، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک آرڈیننس تیار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔اپریل میں ریمارکس دیتے ہوئے ، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ جدید دور میں نئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ملک کو مستقل طور پر تیاریوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …