جمعرات , 25 اپریل 2024

دیامر میں پاک فوج کی 120کمپنیز تعینات کرنےکی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ضلع دیامر میں دسمبر 2020 تک پاک فوج کی 120کمپنیز تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔ابلاغ نیوز کے مطابقوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعےمنظوری حاصل کی گئی۔ذرائع کے مطابق 442 ارب روپےکی لاگت سےدیامربھاشاڈیم کی تعیمرشروع ہونےپر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے تعیناتی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …