اتوار , 5 دسمبر 2021

امریکی جنگی جہاز کا نعرہ ” میں نے ابھی لڑنا شروع نہیں کیا”

امریکی بحری جنگی جہاز بونہوم ریچرڈ نے اپنے لئے ایسے شعار اور نعرے منتخب کررکھے تھے جو فوجی اہمیت کے حامل ہونے کے بجائے اسرائیل کی حوصلہ افزائی پر مبنی تھے۔ابلاغ نیوز کے مطابق امریکی بحری جنگی جہاز بونہوم ریچرڈ نے اپنے لئے ایسے شعار اور نعرے منتخب کررکھے تھے جو فوجی اہمیت کے حامل ہونے کے بجائے اسرائیل کی حوصلہ افزائی پر مبنی تھے۔بونہوم کے نعروں میں ایک نعرہ یہ تھا کہ میں نے ابھی لڑنا شروع نہیں کیا۔ اس سے قبل اسرائیل نے 33 روزہ جنگ میں میر کاوہ ٹینک کو بھی صہیوینوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خداؤں کے رتھ کے نام سے تعبیر کیا تھا جو حزب اللہ کے ایک ہی حملے میں تباہ ہوگیا۔

امریکہ اور اسرائیل کو عوامی حمایت اور پشپناہی حاصل نہیں ہے اس لئے انھیں اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان پر سب سے زیادہ اعتماد اور بھروسہ ہے اور وہ اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ دنیا بھر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔امریکی بحری جنگی جہاز میں آگ لگنے کے بارے میں مختلف نظریات ہیں لیکن ایک بات واضح ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی فوجی طاقت اضمحلال کا شکار ہے اور امریکہ کا فوجی رعب و دبدبہ اب عالمی سطح پر ختم ہوچکا ہے۔ امریکہ اب شعار کے ذریعہ اندرونی سطح پر اطمینان پیدا کرنے اور بیرونی سطح پر رعب قائم کرکے اپنے اقتصادی مفادات کو حاصل کرنے  کی تلاش و کوشش کررہا ہے

یہ بھی دیکھیں

نطنز میں دھماکہ نہیں ہوا بلکہ میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا: ایرانی فوج کے ترجمان

تہران: ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نطنز میں میزائل سسٹم کا …