ہفتہ , 20 اپریل 2024

فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کنفرم کردیا

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کنفرم کردیا۔فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں، 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہر روز 4 گروپ میچز ہوں گے، گروپ راؤنڈ میں پہلا میچ دن ایک بجے، دوسرا شام 4، تیسرا 7 اور آخری میچ رات 10 بجے شروع ہوگا۔گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوں گے، تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، نو اور دس دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …